Surah Tauba Last 2 Ayat Benefit - Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

Ubqari4me 2015-01-11

Views 66

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کی برکات
ان آیات میں حضورپاک ﷺ کی شان، کمالات ،بزرگی اور برتری بیان کی ہے۔ انمول خزانے میں یہ آیت موجود ہے۔ان آیات کو سانس روک کر5دفعہ بسم اللہ کے ساتھ رات کو سونے سے پہلے پڑھے گا ا اسے 5نعمتیں ملیں گی۔
-1 اُسے حضورپاک ﷺ کا دیدار نصیب ہوگا۔
-2 ان آیات میں حفاظت کانظام بہت طاقتور ہے
-3 ان آیتوں کو پڑھنے والے کے لیے رزق کے دروازے وہ کھلتے کہ اللہ کے خزانے رحمتوں کے ، برکتوں کے ، رزق کے اس کے لیے کھل جاتے ہیں۔
-4 چوتھی چیز اللہ پاک دین پرچلنا آسان بنا دیتا ہے
اللہ تو جس کے لیے چاہے آسان کردے ، تو جس کے لیے چاہے مشکل کردے اور توجس کے لیے آسان کردے اس کے لیے کوئی مشکل کرنہیں سکتا اور جس کے لیے تومشکل کردے اس کے لیے کوئی آسان کرنہیں سکتا۔
-5 اللہ اس کوجہان میں عزیزکردے گا۔ اس کے اندرتسخیرہے ۔ اللہ اس کو عزت ، شان و شوکت ، برکت، وسعت اور جلال جبروت وجاہت عطا فرمائیں گے۔ اس کے اندربڑی تاثیرہے اس کے اندربڑی طاقت ہے۔
اس آیت کو اگرکوئی بندہ ریاکاری کی نیت سے بھی پڑھے، دکھاوے کی نیت سے بھی پڑھے تب بھی یہ آیت قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔
جو اس آیت کو صبح وشام 7مرتبہ پڑھ لیتا ہے اللہ اس کے تمام کاموں کی ذمہ داری خود لے لیتا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form