آسٹریلین کمنٹیٹر نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کی بیوی بنا ڈالا

Media Zone 2015-01-01

Views 900

میلبورن: بولنے کے دوران کبھی کبھی غلطی ہوجانا ایک فطری عمل ہے لیکن آسٹریلین کمنٹیٹر کی غلطی نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے تعلقات کی نوعیت کو ہی بدل دیا اور وہ اداکارہ کو بھارتی بلے باز کی بیوی کہہ بیٹھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا کھیل دیکھنے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم گئیں تو شاید آسٹریلین کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر انہیں دیکھ کر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئے اور جلد بازی میں اداکارہ کو ویرات کوہلی کی بیوی کہہ دیا لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو فوراً ہی انہوں نے انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کی منگیتر کہنا شرع کردیا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے کے بعد دونوں نے اپنے اس تعلقات کا برملا اظہار بھی کیا جب کہ ویرات اورانوشکا کے درمیان دوستی اب کسی سے ڈھکی چھپی بھی نہیں اوردونوں کئی بار ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے اکثر دیکھے جاتے ہیں تو اس پر آسٹریلوی کمنٹیٹر نے اگر ان کو کسی رشتے میں باندھ کر پکارا تو کوئی برا بھی نہیں کیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کب آسٹریلوی کمنٹیٹر کی بات سچ کردکھاتے ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS