دنیا بھر میں کرسمس پر انوکھی تقریبات، سانتا کلاز کی اسکینگ، برفیلی بھول بھلیاں

Media Zone 2014-12-25

Views 48

نیویارک : کرسمس پر مسیحی برادری ہلہ گلہ میں مصروف ہے، سانتاز کلاز واٹر اسکینگ کررہے ہیں اور امریکی صدر گولف کھیل کر چھٹی انجوائے کررہے ہیں، روسیوں نے برفانی بھول بھلیاں سج گئیں۔

امریکی ریاست ورجینیا میں سانتا کلاز نے کرسمس پر منفرد تفریح کا انتخاب کیا، ساتھیوں کے ہمراہ واٹر اسکینگ کی، دیکھنے والوں کو بھی خوب لطف اندوز کیا۔

ادھر امریکی فوجی سانتا کلاز کے سفر کا راستہ تلاش کررہے ہیں، اس سلسلے میں نارتھ امریکن ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کی مدد سے لوگ اپنے شہر میں سانتا کلاز کی آمد کے وقت کا تعین کرسکیں گے۔

امریکی صدر براک اوباما نے ہوائی میں ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ گالف کھیل کر کرسمس کی چھٹی انجوائے کی، افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں نے بھی کرسمس کا جشن منایا، بگرام بیس میں دعائیہ تقریب کے بعد دعوت سے لطف اندوز ہوئے۔

روسی قصبے کروو میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے برفیلی بھول بھلیاں سجائی گئیں، بچوں بڑوں نے خوب ہلہ گلہ کیا، برف کی بلاکس میں پھنسی مچھلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ سمائ

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS