اس حال کو خوش حال بنائیں
جب بھی شیشے کے سامنے بیٹھے تو بِسْمِ اللّٰہِ مَاشَاء اللّٰہُ لَاقُوَّۃَ اِلّابِاللّٰہ پڑھیں۔ دُکھ دور ہوجاتے ہیں غم دُور ہوجاتے ہیں نظربد توقریب بھی نہیں پھٹکتی۔ شیشے کے سامنے بیٹھ کر پڑھنے سے جتنا وقت ہو 2،5،10،15 منٹ صبح وشام یا دن میں ایک مرتبہ پڑھیں۔ جب بھی اپنی محبوب چیزکودیکھیں وہ لباس کی شکل میں ہو، بچہ ہو، گاڑی ہویاکوئی چیز ہو جو آپ کو پسند ہو اسکو ایک دفعہ پڑھ لیں کبھی نقصان نہیں ہوگا۔ آپ نظربد سے بچیں گے ، جھائیاں، وقت سے پہلے بڑھاپا ، لقوہ، لاعلاج بیماری، جادو ۔ اس کے پڑھنے سے اتنی برکت ہوگئی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔(حکیم طارق محمود چغتائی صاحب بحوالہ درس 5جنوری 2012)