Pakistani Entrepreneur Wins mBillionth Award in India

It's all about KP 2014-07-26

Views 1

پشاور کے نوجوان نے بھارت میں ہونیوالے مقابلے میں جنوبی ایشیاء کے بہترین ثقافتی سافٹ ویئر انجینئر کا ایوارڈ جیت لیا، تنگ نظر بھارتی حکام نے ذہین نوجوان کو ویزہ جاری نہ کرکے ایوارڈ تقریب میں شرکت سے روک دیا۔

پشاور کے نوجوان عبدالمقسط نے اپنی ذہانت اور محنت کی بنیاد پر بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے 8 ملکوں کے سافٹ ویئر انجینئرز کو مات دی، 18 جولائی کو بھارتی ادارے کے زیر اہتمام ثقافتی سافٹ ویئر کے ڈائزائننگ مقابلے میں 60 سے زائد ماہرین شریک تھے، جس میں عبدالمقسط کی تشکیل کردہ منفرد اور تیز ترین آن لائن پشتو ڈکشنری کو سال کی بہترین ویب سائٹ قرار دیا گیا، تاہم وہ بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث ایوارڈ تقریب میں شرکت سے محروم رہے۔

پاکستانی انجینئر کی ویب سائٹ میں نہ صرف پشتو زبان کے 16 ہزار الفاظ کا ذخیرہ محفوظ ہے بلکہ پشتو اور انگریزی کے ساتھ رومن الفاظ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

عبدالمقسط نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی اس کاوش میں جلد وائس ٹیکسٹ کنورٹر، اسپیل چیکنک اور گوگل ٹرانسلیٹ کا اضافہ کرے گا

Share This Video


Download

  
Report form