Boycott Pakistan Idol - Mufti Muhammad Naeem Appeal

Binoria Media 2014-01-14

Views 4.5K

پاکستان آئیڈل کے نام سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو فحاشی و عریانیت اور مراثیت کی طرف راغب کرنے کا جو سلسلہ گذشتہ کچھ دنوں سے شروع ہوا ہے ،یہ خالصتاً بین الاقوامی یہودی تنظیم فری میسن کا ہی پروجیکٹ ہے، جس کے ذریعے مملکت پاکستان کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت اور نظریاتی سوچ کو ختم کرکے فحش و عریانی کی جانب ان کے ذہنوں کو مبذول کرایا جائے۔
فری میسن یہودیوں کی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو کہ 117سال قبل 300یہودی دانش ور کی جانب سے تسخیر عالم کے منصوبے کے لئے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر کام کررہی ہے،اس تنظیم کے مراکز پوری دنیا میں موجود ہیں ،اس تنظیم کا طریقہ کار اتنا خفیہ ہے کہ اس کے بارے میں معلوم کرنا تقریباً نا ممکن ہے،اس تنظیم کے لوگ آپس میں خفیہ کوڈ میں بات چیت کرتے ہیں اور وہ ایک دوسرے اپنے خفیہ اشاروں سے پہنچانتے ہیں، ان کے معروف خفیہ اشارہ ایک آنکھ اور تکونی مثلث ہے،جسے یہ کسی نہ کسی طرح دکھا کر پیغام دیتے ہیں اپنے فری میسن ہونے کا۔
گذشتہ دنوں مجھے بتایا گیا کہ پاکستان آئیڈل کے ایک پروگرام میں اس پروگرام کی جج حدیقہ کیانی نے بھی اس فری میسن تنظیم کے نشان کی تشہیر کانوں میں بالیاں پہن کر کی،اور اس مخصوص نشان کی بالیوں کی تصویریں بھی دکھائی گئی، جس سے یقیناًیہ بات تو ثابت ہوگئی کہ مذکورہ پروگرام خالصتاً اسی یہودی تنظیم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
پاکستان یقیناًایک مشکل دوراہے سے گزر رہا ہے، اور یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے کی بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے اور پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جو اس بین الاقوامی تنظیم کے ایجنڈوں پر عمل پیرا ہیں۔
میری محب وطن پاکستانیوں، محب وطن سیاستدانوں، محب وطن میڈیا کے نمائندوں، علماء ،مدارس و یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات سے اپیل ہے کہ صیہونیت کے ایجنڈوں پر کام کرنے والے افراد اور اس طرح کے پروگرام کا بائیکاٹ کریں،اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں۔ پاکستان کا آئیڈل کوئی میراثی یا فحش نہیں ہوسکتا ، بلکہ اس ملک کا آئیڈل وہ ہے جو کہ اس کی ترقی خوشحالی اور امن کے لئے کوئی کارنامہ انجام دے

Share This Video


Download

  
Report form