اسلام آباد،کیبل آپریٹرزپر نئے ٹیکس عائد کرکے شب خون ماراگیاہے ، خالدآرائیں

Bilaal Rana 2013-12-21

Views 45

ISLAMABAD Officials of the Cable Operators Association Press Conference - Mr. Khalid Arain.
آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کی گئی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کاکہنا تھاکہ کیبل آپریٹرزپر نئے ٹیکس عائد کرکے شب خون ماراگیاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پیمراکے ذریعے ٹیکس جمع کرنے کافیصلہ سراسرزیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پیمرالائسنس ریگو لیٹراتھارٹی ہے ۔ خالدآرائیں کا کہنا تھاکہ ڈی ٹی ایچ سے براڈ کاسٹر اور کیبل آپریٹرزکو نقصان ہورہاہے۔ان کا کہنا تھاکہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون بنانے میں کیبل آپریٹرزکااہم کردارہے۔ان کا کہنا تھاکہ کیبل آپریٹرزکی خدمات کونظر انداز نہیں کیا جائے۔خالدآرائیں کا کہنا تھاکہ دس لاکھ افراد کیبل آپریٹرزکی انڈسٹری سے وابستہ ہیں ان کوبے روزگارنہ کیا جائے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS