بہت کچھ ہم نے دیکھا دیکھنے کو-قوال رشید فریدی -کلام حضرت شیخ سید پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ

Shahidfsd11 2013-12-16

Views 4

بہت کچھ ہم نے دیکھا دیکھنے کو
رہا دنیا میں اب کیا دیکھنے کو

میں خود اک قدِ آدم آئنہ ہوں
ترا اپنا سراپا دیکھنے کو

کہاں ساحل پہ موجوں کا تبسم
اُنہیں آتا ہے دریا دیکھنے کو

نکل آئے فلک پر چاند سُورج
ترا نقشِ کفِ پا دیکھنے کو

دمِ آخر کروں گا راز اِفشا
مجھے آپ آئیں تنہا دیکھنے کو

تجھے دیکھے نہ کیوں سارا زمانہ
کہاں ملتا ہے تجھ سا دیکھنے کو

مجھے اٹھ اٹھ کے سب محفل نے دیکھا
وہی ظالم نہ اٹھا دیکھنے کو

حریمِ ناز سے باہر وہ آئیں
کھڑی ہے ایک دنیا دیکھنے کو

ترا ثانی سنا ہم نے ، نہ دیکھا
زمانہ ہم نے دیکھا ، دیکھنے کو

بس اس کے بعد تو راہِ عدم ہے
یہی باقی ہے رَستا دیکھنے کو

اِدھر دَم دے دیا بیمارِ غم نے
اُدھر آیا مسیحا دیکھنے کو

نصیر! اُن کی گلی میں کیوں گئے تھے
یہی ، اپنا تماشا دیکھنے کو؟

-قوال رشید فریدی
-کلام حضرت شیخ سید پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
دعا کا طالب شاہد محی الدین بخاری

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS