Amaan Ramazan Kalam By Aamir Liaquat 2013
کلیوں کے تبسم میں، بلبل کے ترنم میں
رمضاں کی تجلی ہے، ہر لب کے تکلم میں
صحرا ہے خیاباں، گلزار ہیں میداں
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
پر نور فضائیں ہیں، رحمت کی ہوائیں ہیں
جنت ہی جزا ہوگی، قرآن کی صدائیں ہیں
انسان تو انسان، ہر چیز ہے قربان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
سحری کی سجاوٹ ہے، افطار تراوٹ ہے
ہر خوان کی خوشبو میں ایماں کی حرارت ہے
شادابی ایماں، سب شاد و فرحان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
دن رات عبادت ہے، صبح و شام تلاوت ہے
روزے بھی نمازیں بھی، ایماں میں حلاوت ہے
کہتا ہے یہ وجدان، شیطاں ہے پریشان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
اللہ کی رحمت ہے، قرآن کی نعمت ہے
آقا کی بشارت، رمضاں کی شفاعت ہے
نسبت کا ہے فیضاں، مولا ہے مہربان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
یہ ماہ امن بھی ہے، یہ رشک چمن بھی ہے
سایہ فگن اماں ہو، عامر کی لگن بھی ہے
ہر لب کی یہ مسکان، ہر شخص کی امان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان
رمضان، رمضان، رمضان ہے امان