Amaan Ramazan Transmission Introduction by Dr Aamir Liaquat Husain - Geo News Package

Views 4.2K

Amaan Ramazan Transmission Introduction by Dr Aamir Liaquat Husain -
Geo News Package 11 July 2013
#Video: #GeoNews #AmaanRamazan with Dr @AamirLiaquat

امان رمضان نشریات میں جدت و روایت کا حسین امتزاج نظر آئے گا: جیو نیوز پیکیج

امان رمضان نشریات میں جدت و روایت کا حسین امتزاج نظر آئے گا۔ وسیع اور نفیس سیٹ پر ناظرین عام ڈگر سے ہٹ کر ایسے دلچسپ معلوماتی تجربات کا مشاہدہ کریں گے کہ جنہیں دیکھ کر رمضان کی روح پرور ساعتوں کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔ اس نشریات میں علمائے کرام، ثنا خوانوں اور ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ سحر و افطار میں حاضرین کی بہت بڑی تعداد بھی براہ راست شریک ہوگی۔سحر کا آغاز ممتاز قاری ابراہیم کاسی کی تلاوت اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی بصیرت افروز تشریح سے ہوگا اور ممتاز و معروف ثنا خواں حضرات عشق کے رنگ بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے مخصوص انداز میں بچوں کو قرآن مجید اور دیگر آسمانی صحائف میں موجود دلچسپ و سبق آموز قصے سنائیں گے۔ نشریات میں مصیبت زدہ افراد کی مصیبتوں کو کم کرنے اور انہیں رمضان کی برکتوں میں شریک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ امان رمضان مقابلہ مصوری میں فن مصوری کی خداداد صلاحیتوں کے حامل ہنرمند اپنے تخیل کے مطابق امن کی تصویر بنائیں گے۔ افطار کی خصوصی ڈشوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کوکنگ شو عشائیہ پیش کریں گے۔ ناظرین کو کلام پاک میں مذکورقیمتی معلومات ڈاکٹر عامر لیاقت حسین قرآنی انسائیکلو پیڈیا میں فراہم کریں گے۔مقبول دینی پروگرام عالم اور عالم ایک مرتبہ پھر منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا۔ جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ناظرین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
http://www.dailymotion.com/video/x11rig2_amaan-ramazan-transmission-introduction-by-dr-aamir-liaquat-husain-geo-news-package_news

دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی براہ راست نشریات امان رمضان کے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
www.facebook.com/AmaanRamazanOfficial

Share This Video


Download

  
Report form