Shab e Meraj 2013 (Part 4) with Aamir Liaquat Special transmission at Geo 6-6-2013
جیوکے زیراہتمام شب معراج کافقیدالمثال اجتماع،ہزاروں افراد کی شرکت
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پر جوش خطابت اور دل نشین ثنا خوانی نے سماں باندھ دیا، ہر ٓانکھ اشک بار ہوگئی
بارگاہ نبویﷺ میں عالم اسلام کے ممتاز ثنا خوانوں کا نذرانہ عقیدت، مولانا بشیر فاروق قادری نے دعا کرائی
ثروت اعجاز قادری، علی زیدی، مفتی عابد مبارک اور ڈاکٹر فضل احمد سمیت بڑی تعداد میں علماء و مشائخ کی شرکت
کراچی( رپورٹ:جمشید بخاری ) ۶۲ اور ۷۲ رجب کی درمیانی شب،معراج کی روح پرورساعتوں میں جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک کے زیراہتمام دنیابھرمیں براہ راست نشرہونے والے تاریخی اجتماع میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پُرسوز نذرانہ عقیدت اورصاحب تاج ومعراج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم الشان سفراسریٰ ومعراج پر عشق وعقیدت سے لبریزکلمات نے سیکڑوں خاندانوں، ہزاروں عقیدت مندوں اور ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود کروڑوں ناظرین پررقت طاری کردی اور ایک پُرکیف روحانی سماں باندھ دیا۔شب معراج کی ایمان افروز ساعتوں کو یادگار اور ناقابل فراموش بنانے کے لیے”سُوئے منتہیٰ وہ چلے نبی“کے عنوان سے منعقدہونے والے اس فقیدالمثال اجتماع میں شدید گرمی کے باوجودہزاروں کی تعداد میں خواتین، بزرگوں، جوانوں اور بچوں نے شرکت کرکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی بے پناہ عقیدت اورمحبت کا ثبوت دیا۔مسلسل ساتگھنٹے تک پوری دنیا میں براہ راست نشر ہونے والے اس تاریخ ساز اجتماع سے” شب اسریٰ کے اسرارورموز“کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے جیو نیٹ ورک کے وائس پریذیڈنٹ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ معراج کاواقعہ تاریخ کاایک ایسامعجزاتی واقعہ ہے کہ انسانی عقل جس کی وسعتوں کا اندازہ کرنے سے قاصر ہے اور اِس رات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوبارگاہِ الٰہی میں جورسائی حاصل ہوئی وہ کبھی کسی کوحاصل نہیں ہوئی اورنہ ہوسکتی ہے۔ بوالی معراج النبی کی اس پُرنور محفل میں نظامت کے فرائض جنیداقبال نے خوش اسلوبی سے انجام دیے جبکہ محفل کاآغازملک کے ممتاز قاری ابراہیم کاسی کی پُرلحن تلاوت کلام پاک سے ہوا جنہوں نے معراج کی مناسبت سے سورہٴ نجم اور سورہٴ بنی اسرائیل کی منتخب آیات تلاوت کرکے حاضرین وناظرین کی سماعتوں کو آسودہ کیا جس کے بعدمعروف ثناخواں احمدرضا قادری نے اِن آیات کا ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور بارگاہ خداوندی میں حمدوشکرکا نذرانہ پیش کیااورپھرمایہ نازثناخواں عمران شیخ عطاری، ریحان قادری اور معین عالم کے ساتھ مل کر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاورکرتے ہوئے ایک روح پرورفضاقائم کردی ۔درودوسلام کی پرکیف صداؤں سے معمور اس محفل کا اختتاممعروف روحانی شخصیت اورسیلانی ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ مولانابشیر فاروق قادری کی رقت آمیزدعاپرہواجس کے اختتام پر ہزاروں حاضرین نے دست بستہ کھڑے ہوکر ملک کے ممتاز ثناء خوانوں کے ساتھ ہم آواز ہو کر”سلام“ پڑھااڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ مزیدبرآں معراج النبی نشریات کی فقیدالمثال کامیابی پرجمعہ کریم ٹرانسمیشن میں اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے مثالی نظم وضبط کے مظاہرے اور پسندیدگی کے اظہار پر حاضرین محفل اوردنیابھرمیں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کا شکریہ اداکیا۔ی
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=99557
www.AamirLiaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat